Add Poetry

نعت رسول ﷺ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملاشیا

دیکھی جو مدینے میں فضا اور طرح کی
چمکی ہے مقدر میں ضیا اور طرح کی

مانگی جو کبھی شہر مقدس کی کسک میں
ہونٹوں پہ وہ چمکی ہے دعا اور طرح کی

سوچی جو خیالوں میں کبھی نور کی برسات
برسی وہ نگاہوں میں گھٹا اور طرح کی

بس دین کی دولت کی طلب گار ہوں ہر دم
ہو مجھ پہ بھی اب جود و سخا اور طرح کی

وشمہ مجھے طیبہ کی فضاؤں سے ہے مطلب
ہے خاک مدینہ میں شفا اور طرح کی

Rate it:
Views: 1017
23 May, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets