Add Poetry

نعت شریف ( سنور جائیں گے تیرے دونوں جہاں)

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

دل میں بسا لو آقاﷺ کی اُلفت ، سنور جائیں گے تیرے دونوں جہاں
ملے گی تمہیں پھر خدا کی محبت ، سنور جائیں گے تیرے دونوں جہاں

نعتیں سنتے رہو ، نعتیں سناتے رہو ، میلاد کی محفلیں تم سجاتے رہو
مناتے رہو مصطفیﷺ کی ولادت ، سنور جائیں گے تیرے دونوں جہاں

کرو تم جو کہا ہے میرے مصطفی ﷺ نے ، رکو تم جس سے روکا ہے میرے مصطفی ﷺنے
ملے گی اسی سے دنیا کی امامت ، سنور جائیں گے تیرے دونوں جہاں

دل میں یاد اُن کی ہر دم بسائے رکھو تم ، لب پہ اپنی درود ہر دم سجائے رکھو تم
ملے گی اسی سے مصطفیﷺ کی شفاعت ، سنور جائیں گے تیرے دونوں جہاں

چاہتا ہے گر تُو خدا کی رضا ، پا پہلے تُو پھرمصطفی ﷺکی رضا
ملے گی اسی سے تمہیں پھت تو جنت، سنور جائیں گے تیرے دونوں جہاں

اُن کے نقشِ قدم پر تُواگر چلتا رہا ، گناہ میں گرنے سے پہلے تُو اگر سنبھلتا رہا
ڈر نہ ہوگا تمہیں ، آئے گی جب قیامت، سنور جائیں گے تیرے دونوں جہاں

گناہ گار ہے تُو سیاہ کار ہے تُو ، کاشف بے بس ، بے کس و لاچار ہے تُو
ملے گی اگر تمہیں مصطفی ﷺ کی حمایت ، سنور جائیں گے تیرے دونوں جہاں
 

Rate it:
Views: 329
09 May, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets