نعت مبارک

Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjn

دل میں امید کا اک دیپ جلائے ہوئے ہیں
جو محمد(ص) کی محبت میں نہائے ہوئے ہیں

یہ عقیدت کا بھرم ہے ،کہیں رسوا نہ ہوئے
دل کو ہم مطلع ء انوار بنائے ہوئے ہیں

میں ہوں کیااور مرے اوصاف بھی کیا ہیں لوگو
مجھ گنہگار کو سینے سے وہ(ص)لگائے ہوئے ہیں

ذکر الفت نہ کبھی دل سے نکل پائے گا
ان(ص) کے میلاد کی خوشبو کو بسائے ہوئے ہیں

کچھ ستارے بھی مری آنکھ میں آئے ہوئے ہیں
لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں

Rate it:
Views: 480
03 Jan, 2016
More Religious Poetry