ذکر سرکار میں کرتا رہوں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی
اک تیرا نام وسیلہ ہے میرا
رنج و غم میں بھی اسی نام سے راحت ہوگی
یہ سنا ہے کہ بہت گور اندھیری ہوگی
قبر کا خوف نہ رکھنا اے دل وہاں سرکار کے چہرے کی زیارت ہوگی
کبھی یاسیں کبھی طٰہ کبھی ولیل کہا
جس کی قسمیں رب کھاتا ہے کتنی دلکش محبوب کی صورت ہو گی