Add Poetry

نماز کی فضیلت

Poet: Abdul Hafeez Asar, Mumbai, India. By: Abdul Hafeez Asar, Mumbai, India., Mumbai

اپنے تو ہوں کریم رب پر قرباں
اس کی ہی بندگی میں تو ہوں شاداں

اس نے مخلوق میں بنایا اشرف
سجدے سے شرف بخش کر کیا احساں

اے مومنوں سنو یہ فضیلت نماز کی
ہم پر عیاں ہوجائے حقیقت نماز کی۔۔۔۔۔

ایمان کے تو بعد مُقَدَّم نماز ہے
ایمان کے تو بعد مُسَلَّم نماز ہے

اعمال میں تو سب سے ہی بہتر نماز ہے
اللہ کی رضا کی ہی خاطر نماز ہے

جنت میں داخلے کی ضمانت نماز ہے
دوزخ سے بچنے کی بھی ضمانت نماز ہے

ہر تنگی سے نجات دلائے نماز ہی
مومن کی آن شان بڑھائے نماز ہی

ملتا ہے ہر کسی کو سکوں بھی نماز میں
ہر درد کی دوا بھی تو ملتی نماز میں

ہم سب کے تو دلوں میں ہو عظمت نماز کی
ہم سب کے تو دلوں میں ہو وقعت نماز کی

اے مومنوں سنو یہ فضیلت نماز کی
ہم پر عیاں ہوجائے حقیقت نماز کی۔۔۔۔۔

شیطان کا تو منھ بھی ہو کالا نماز سے
مومن کے دل کا نور بڑھے گا نماز سے

سجدے میں قرب ہی تو خدا کا ملا کرے
گھر کی تو خیر میں بھی اضافہ ہوا کرے

جس کی نماز ایک بھی تو فَوت ہوجائے
وہ ایسا ہی ہے گویا کہ سب کچھ لٹ جائے

ایسی ہی ہے نماز بھی تو دین کے لیے
جیسا کہ آدمی کے بدن کے لیے سر ہے

کافی ہے آدمی کی ہی بدبختی کے لیے تو
سن کر اذان جو بھی نہ جائے نماز ہی کو

مل جائے ہم سبھی کو تو الفت نماز کی
اس سے ہی تو ملے گی ہی برکت نماز کی

اے مومنوں سنو یہ فضیلت نماز کی
ہم پر عیاں ہوجائے حقیقت نماز کی۔۔۔۔

ہر مشکلوں میں نماز سے لیں سہارا
دنیا میں سوائے اس کے نہ کوئی چارا

یہ زندگی اپنی گزرے ہی بندگی پر
سجدے سے بڑھ کر نہ چیز کوئی گوارا

اے مومنوں سنو یہ فضیلت نماز کی
ہم پر عیاں ہوجائے حقیقت نماز کی۔۔۔۔

اللہ کی بڑی ہی تو رحمت نماز ہے
سب سے اہم ترین عبادت نماز ہے

اللہ نے نماز میں تاثیر رکھی ہے
اس سے گناہوں کی تو مُعَافِی ہی ہوتی ہے

لینا ہے مشکلوں میں سہارا نماز کا
لینا ہے الجھنوں میں سہارا نماز کا

اللہ نے نماز کا جس کو مزہ چکھایا
اس نے تو حق ادا بھی تو اس کا ہی کر دکھایا

کیا اہمیت نماز کی بتلائی ہے نبی ﷺ نے
اس میں تو اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک بتائی بھی ہے

حضرت رسول پاک ﷺ نے مرض الوفات میں
شرکت بھی کی جماعت میں گو مشکلات میں

ہم سب کے تو دلوں میں ہو عظمت نماز کی
ہم سب کے تو دلوں میں ہو وَقعَت نماز کی

اے مومنوں سنو یہ فضیلت نماز کی
ہم پر عیاں ہوجائے حقیقت نماز کی۔۔۔۔۔

جو بھی تو اہتمام کرے گا نماز کا
وہ پانچ طرح سے تو نوازا ہی جائے گا

ہر ایک ہے پریشاں تو اپنے ہی رزق سے
اول تو اس سے رزق کی تنگی ہی ہٹتی ہے

دوم عذاب قبر ہٹایا بھی جاتا ہے
راحت کا جو اسی کے سبب آگے بنتا ہے

سوم جزا کے دن ہی تو اعمال نامے اس کے
اس کے تو دائیں ہاتھ میں وہ تو دیے جائیں گے

چوتھے کہ پل صراط پر بجلی کی طرح سے
وہ سب تو بس گزرتے چلے ہی تو جائیں گے

پنجم تو ان کا اعزاز اللہ یہ کریں گے
وہ سب حساب سے بھی تو محفوظ ہی رہیں گے

مل جائے ہم سبھی کو تو الفت نماز کی
اس سے ہی تو ملے گی ہی برکت نماز کی

اے مومنوں سنو یہ فضیلت نماز کی
ہم پر عیاں ہوجائے حقیقت نماز کی۔۔۔۔

Rate it:
Views: 402
06 Apr, 2024
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets