نوحِ طوفاں ہے چھپا میرے وطن میں

Poet: عبدالرحمٰن ہاشمی سلانوالی By: Abdul Rahman Hashmi, Sargodha

کیوں ہیں قانون عجب میرے وطن میں
کیوں نگوں سر ہیں شجر میرے وطن میں

عقلِ اشراف تو عنقا ہے یہاں پر
سوچتے لوگ ہیں سب میرے وطن میں

ہنس رہے ہیں لگا کر آگ چمن کو
ہیں عجب لوگ یہ کیوں میرے وطن میں

انقلابِ نو ہیں دل میں لیئے پھر تے
نوحِ طوفاں ہے چھپا میرے وطن میں

Rate it:
Views: 833
21 Mar, 2017
More Patriotic Poetry