Add Poetry

نورِ نبی سے چاند کا چہرہ عیاں ہوا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

نورِ نبی سے چاند کا چہرہ عیاں ہوا
چرچا حضور کا مرے کون و مکاں ہوا

نکلی جو گھر سے آج میں عقبی سنوارنے
ہر ذرہ کائنات کا ہے ضوفشاں ہوا

لو آج بھی یہ گنبدِ خضری کو دیکھ کر
کلمہ رسولِ پاک مرا ہم زباں ہوا

آنے سے پہلے آپ کے رنجش تھی چار سو
آئے حضور آپ تو امن و اماں ہوا

مجھ پہ مر ی حیات کے سب بند تھے راستے
سب کچھ نہاں تھا جو بھی وہ مجھ پر عیاں ہوا

قربان کیوں نہ جاؤں میں وشمہ نصیب کے
طیبہ کا راستہ جو مری داستاں ہوا

Rate it:
Views: 157
23 Mar, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets