جس پہ نگاہ کرم ہوگئی
دوجہاں میں محترم ہوگئی
غوث اعظم ہیں وہ جن کے
گردن اولیاء زیرقدم ہوگئی
کوئی نبی نہیں بعد مصطفی کے
محبوب پرنبوت ختم ہوگئی
سجائی جس نے اپنے گھر میں
محفل میلاد دافع الم ہوگئی
تلاوت قرآن زندگی بھرکرتارہا
قبرمیں باعث بھرم ہوگئی
مدحت رسول لکھتی ہے ادب سے
خوش نصیب یہ قلم ہوگئی
برستی ہے سن کر داستان کربلا
آنکھ بھی شامل غم ہوگئی
رب نے فرمایاہے قرآن میں
ملکیت محبوب موجودوعدم ہوگئی
درودپڑھنے والوں کی مدینے میں
حاضری خداکی قسم ہوگئی
ایمان کامل ہے اس مسلمان کا
جسے الفت شاہ امم ہوگئی
سنتے سناتے رہیں گے صدیقؔ اسے
نعت محبوب جورقم ہوگئی