زندگی کے پیڑ سے ایک پتا اور گر کر ڈھیر میں گم ہو گیا ہے ڈھیر ان پتوں کا جو پہلے گرے تھے ہنس رہا ہے زندگی کا پیڑ خوش ہے جیسے اس کا بوجھ ہلکا ہو گیا ہے