Add Poetry

نیوٹن بھیا ہمیں ٹینشن نہ دو

Poet: آصف وسیع صدیقی By: آصف وسیع صدیقی, karachi

نیوٹن بھیا بس ہمیں ٹینشن نہ دو
سیب کھاؤپیارے، ری ایکشن نہ دو

جب جسم حالت سکوں میں ہے خوش
نہ تم اس کو دوحالت حرکت کا دکھ

یکساں ولاسٹی سے جب جسم ہو رواں
اسے خط مستقیم سے نہ بھٹکاؤ نیوٹن خاں

اگر جسم ساکن ہے،اسے رہنے دو پرسکون
مت دو اسے حرکت، نہ کرو بے سکون

جب جسم پر بیرونی قوت کرے اثر
نہ دخل دو بھیا، ہونے دو شیر و شکر

تمہیں کیا پڑی ہے جو تم اسراع کو تولو
ہمارا کچھ سوچو نیوٹن پھر منہ کو کھولو

Rate it:
Views: 918
08 Jul, 2022
More Children Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets