Add Poetry

واعظ کی نصیحتوں کو تولنا بھی سیکھ

Poet: اخلاق احمد خان By: Akhlaq Ahmed Khan, Karachi

واعظ کی نصیحتوں کو تولنا بھی سیکھ
سُن سُن کے سُن ہواہے کچھ بولنا بھی سیکھ

عالم قابلِ عزت و احترام بھی ہے
پر دین میں اندھی تقلید حرام بھی ہے

جو توڑے امت کواس بات کو چھوڑ دے
اس منطق سے ٹوٹی امت کو جوڑ دے

نفرتیں مٹیں ، اب اور نہ فاصلے بڑھیں
فقط دین کی سربلندی کیلئے اب قافلے بڑھیں

Rate it:
Views: 776
13 Feb, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets