Add Poetry

وباِ ناسور

Poet: Bushra Babar By: Bushra Babar, islamabad

دلوں میں خوف چھایا ہے
اِک وباِ ناسور کے آنے سے

اب تک غفلت میں گزری تھی
اب جا کے کہیں ہوش آیا ہے

اب ترک ِ جماعت جو لازم ہے
توبھاگ کے مسجد جاتے ہیں

شب و روز اذانیں دیتے ہیں
اب رب کو راضی کرنے کو

اس وبا کے ختم ہونے پر
اس وقت کو نہ بُھلا دینا

اور تم ناراضگی ِخدا دیکھو
نعمتِ طواف بھی چھن گی ہم سے

خدایا معلوم سب کو ہے
یہ صلہِ نتائج ِ اعمال ہے

اور خدا سے امیدِخاص ہے
یہ وبا بھی ٹل ہی جائے گی

نہیں ہے حوصلہ اب ہم میں
کہ کچھ بھی اور سہہ پائیں

بس تو راضی ہم سے ہو مولا
یہ عرض سب کی ہے مولا

تو سب کو معاف کر دے اب
اور اس وبا کو ٹال دے اب

Rate it:
Views: 413
08 Apr, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets