ادا تم کوئی ایسا کردارکرو
دل وجاں نبی پہ نثارکرو
ملے گاتمہیں جوچاہوگے
ضروری نہیں کہ تم اظہارکرو
زباں سے کہناہی کافی نہیں
دل سے بھی یہی اقرارکرو
اپنی اولادوں کواپنے شاگردوں کو
محبوب کی محبت سے سرشارکرو
اس سے بڑامصرف نہیں کوئی
آنکھوں سے مصطفی کادیدارکرو
سامنے ہوں گے یوں ا عمال تمہارے
ممکن ہی نہیں تم انکارکرو
دی اللہ نے اس لیے زندگی
رسول آل رسول سے پیارکرو
بنارکھے ہیں محلات غرورجو
انکسارکے بلڈوزرسے مسمارکرو
کہیں گی سب امتیں محشرمیں
اللہ سے شفاعت ہماری سرکارکرو
رہے ہروقت درودوسلام جاری
وردزباں نعت شاہ ابرارکرو
پہنچائے گا سرورکونین کے پاس
ادب کاصدیقؔ راستہ اختیارکرو