Add Poetry

وزیر اعظم سے گزارش ہے

Poet: purki By: m.hassan, karachi

اللہ نے بخشا ہے یہ آخری موقعہ جلدی کر ایسا کوئی کارنامہ
لوگ دل سے ہمیشہ یاد رکھے تجھکو کہ تُونے کیا کمال کردیا

اس سے پہلے کہ تیرا وقت ختم ہوجیسے اس سے قبل ہواتھا
جو مہلت ملے اُسے ایک غنیمت جانو اور اپنی ایک تاریخ بنا دو

ایسی حکومت جودلوں پرہو صرف جسموں تک محدود نہ ہو
فرعونیت،یزیدیت اور چنگیزیت کو بُھلا کر صرف انسانیت کویاد رکھو

انسانوں کے دکھوں پر مرہم رکھ کر اس ملک کی تعمیر کرو
بلا تعصب سب کے کام آکر وطن کے در و بام کو سجادو

مزہب قومیت لسانیت اور علاقائیت کے تمام بتوں کو توڑ کر
پھر سے اخوت کی زنجیر میں اس ملک کے لوگوں کو لے آؤ

یہ کام جب اوپر سے ہوگا تو جلد اور موثر ہوگا
سب کے دلوں کو جوڑو اور عدل و انصاف کی حکومت قائم کرو

ملک کے وسائل اُن میں بانٹو جن کے پاس کچھ بھی نہ ہو
بھرے ہوئے پیٹوں کو بھرنا چھوڑو اللہ اور رسول کا حکم مانو

حکمران اپنی اپنی دولت باہر سے لے آؤ
جتنا پیسہ اب تک لوٹا ہے سرکاری خزانے میں جمع کراؤ

جتنے لٹیرے اسمبلی میں بیٹھے ہیں ان سب کو کک آؤٹ کرو
عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والوں کو سر عام پھانسی پر لٹکاؤ

قاتلوں چوروں ڈاکوؤں کو عبرت کا نشان بناؤ
اسلامی قصاص کو پورے ملک کا آئین بناؤ

وزیر اعظم سے یہ میری گزارش ہے
کسی ظالم کو نہ بخشو یہی میری سفارش ہے

Rate it:
Views: 338
15 Jun, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets