اے وطن تو عظیم ہے
میرا جان ومال تجھ پر قربان ہے
آزادی کی شان وآن بڑھانا ہمارا ایمان ہے
اس کو ترقی کی راہ پر دوڑانا ہے
اس کی مٹی کو خون پسینے سے سینچا ہے
کوئی مشکل آئی تو ڈٹ کر اس سے نبٹا ہے
وطن ہمارا سب کی آنکھوں کا تارا ہے
اس پر اپنی جاں بھی نثار ہے
دشمنوں کی کوشش تجھے برباد کرنے کی ہے
اللہ کے فضل سے دنیا کے نقشے پر تو موجود ہے