وطن عشق کی انتہا مانگتا ہے
یہ جان و جگر جاں فدا مانگتا ہے
جگر کتنے ماؤں نے ہیں اس پہ وارے
یہ ہیروز وہ با حیاء مانگتا ہے
کیا عشق قائد و اقبال لیاقت و جوہر نے
وطن ایسے ہی رہنما مانگتا ہے
وطن پاکستان کی رکھی بنیاد جنا ح نے
وطن ایسے قائد کی دعا ما نگتا ہے
تخیل کی تو فیق بخشی خدا نے
وطن عشق کی انتہا ما نگتا ہے
دیکھا تھا جو خواب اقبال نے احتشام
وطن ایسے خوابوں کی تبعیر ما نگتا ہے