وطن پاکستان
Poet: محمدبرھان الحق جلالیؔ By: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ JALALI, Jhelumبعد اسلام کے کیوں مرتے ہو کسی کے لئے
گر جان دینی ہے تو جان دو وطن کے لئے
اے مرد مسلماں گر جان دو گے وطن کے لئے
لوگ تمھیں آنکھوں پہ اٹھائیں گے تمھاری عزت کے لئے
دل پہ تحریر نقش ہے پاکستان کے لیے
اک جذبہ الفت کی تعبیر ہے پاکستان کے لیے
کون ہمت کرسکتا ہے تسخیر پاکستان کے لیے
کیونکہ اس وطن کو ہم نے لیا اسلام کے لیے
تن من دھن سب قربان کردیں گے ہم برھان
اس وطن کی خاطر اس مٹی کے لئے
More Pakistan Poetry






