Add Poetry

وطن کی عظمت

Poet: asad By: asad, mpk

قلم اٹھا کر مین کب کا ہون یہ سوچ رہا۔۔۔
اے وطن مین تیری عظمت مین کیا بیان لکھون

میری تو جرعت بھی نہین اتنی کہ تیرے ذرے کو
فلک کا روشن ستا رہ اور کہکشان لکھون۔۔۔

خدا کی عظیم نعمتون مین شما ر ھے تو۔۔۔
تجھ کو مر کز وجود الل ارض و سمان لکھون۔۔۔

تیرے ریت کے ذرون کو دون موتیون سے تشبیہہ۔۔
تیرے صحرائون کو مین گلشن و شبستا ن لکھون۔۔

تیرے بہتے ہوے جھر نون سے یہ ٹپکتے موتے۔۔۔
بکھری ہوئی ما لا کے مشا بہہ ہر اک دان لکھون۔۔

تیرے پہا ڑون کی چوٹیون کی سر بلندی کی قسم !!!
جیسے شاھین کی پہلی سی کوئی اٹہان لکھون۔۔۔

تیرے در یا ء و سمندر کی روانی کی قسم !!!
مین تیرے ہر گو شے کو گلد ستہہ جہان لکھون۔۔

اے عر ض پاک تیرا ہر ذرہ گو ہر ھے۔۔۔۔۔
مین لکھنے سے قا صر کی کیا ہر آن لکھون ؟؟؟
 

Rate it:
Views: 676
11 Aug, 2020
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
غالب و اقبال ہوں نہ رُوحِ میر غالب و اقبال ہوں نہ رُوحِ میر
تذکرہ اجداد کا ہے نا گزیر
بھُول سکتا ہوں نوشہرہ کس طرح
جس کی مِٹّی سے اُٹھا میرا خمیر
پکّی اینٹوں سے بنی گلیوں کی شان
آج تک ہوں اسکی یادوں کا اسیر
دُور دُور تک لہلہاتے کھیت تھے
آہ وہ نظّارہ ہائے دلپذیر
میرے گھر کا نقشہ تھا کچھ اس طرح
چند کمرے صحن میں منظر پذیر
صحن میں بیت الخلا تھی اک طرف
اور اک برآمدہ بیٹھک نظیر
صحن میں آرام کُرسی بھی تھی ایک
بیٹھتے تھے جس پہ مجلس کے امیر
پیڑ تھا بیری کا بھی اک وسط میں
چار پائیوں کا بھی تھا جمِّ غفیر
حُقّے کی نَے پر ہزاروں تبصرے
بے نوا و دلربا میر و وزیر
گھومتا رہتا بچارا بے زباں
ایک حُقّہ اور سب برناؤ پیر
اس طرف ہمسائے میں ماسی چراغ
جبکہ ان کی پشت پہ ماسی وزیر
سامنے والا مکاں پھپھو کا تھا
جن کے گھر منسوب تھیں آپا نذیر
چند قدموں پر عظیم اور حفیظ تھے
دونوں بھائی با وقار و با ضمیر
شان سے رہتے تھے سارے رشتے دار
لٹکا رہتا تھا کماں کے ساتھ تیر
ایک دوجے کے لئے دیتے تھے جان
سارے شیر و شکر تھے سب با ضمیر
ریل پیل دولت کی تھی گاؤں میں خوب
تھوڑے گھر مزدور تھے باقی امیر
کھا گئی اس کو کسی حاسد کی آنکھ
ہو گیا میرا نوشہرہ لیر و لیر
چھوڑنے آئے تھے قبرستان تک
رو رہے تھے سب حقیر و بے نظیر
مَیں مرا بھائی مری ہمشیرہ اور
ابّا جی مرحوم اور رخشِ صغیر
کاش آ جائے کسی کو اب بھی رحم
کر دے پھر آباد میرا کاشمیر
آ گیا جب وقت کا کیدو امید
ہو گئے منظر سے غائب رانجھا ہیر
 
امید خواجہ
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets