ہے تیرے نام سے نام اپنا
تجھی سے ہے بس قیام اپنا
کر کے دل کو نثار تم پر
تمہیں رکھیں گے دوام اپنا
ہم مجاہد ہیں تیرے سائہ میں
اور تو ہی اک ہے امام اپنا
تجھے بچائیں گے ظلمتوں سے
لہو جلا کے ہر شام اپنا
ہے جیسا بھی ہے وطن ہمارا
اسی سے ہے بس مقام اپنا