آتاہےمجھےرشک تيری سوچ پر قاسم
سندھ کو تو نے طاقتِ مسلم بنا دیا
عمرِ بلوغت سے پہلےہی دلوں پہ حکمرانی
سب نيتوں کا کھيل ہے تو نے بتا ديا
وہ پاکیزگی نظرکی،ارادوں کی پختگی
بیس ہزارسےکم سےبھی،اک لاکھ ِمٹادیا
بہنوں کی عزتوں کی کیا ہوتی ہے قدر
داہرکی قوتوں کو کيا خوب دکھا ديا
اپنی فتوحات ميں کيا قامٔ کيا انصاف
کہ مشرکوں نے خدا تجھےاپنا بنا ديا
پرافسوس سلمان پہ، قاسم کو جسنے
پيغامِ واپسیِ عراق سنا ديا
قاسم کو تھا معلوم،خليفہ ہےبےايمان
شيرازہِمسلم نہ بکھرےخودکومٹاديا
بغاوت کی سوچ نکال کرچل دیۓعراق
مگرحکمِ سليمان نے انکو مٹا ديا
قدر نہیں کی جوایسےحکمران کی
تووقت نے بھی ہم ميں سے،قاسم اٹھا ديا