Add Poetry

وہی سب ہے

Poet: بنت لیاقت By: بنت لیاقت, Sargodha

اِک سفر پر نکلی میں
تو بلکل اکیلی تھی

ہمدرد بہت سے تھے
ہمسفر نہ تھا کوئی

جب ہوش سنبھالا تو
میں ہوش گنوا بیٹھی

اس سفر میں جو دیکھی
وہ الگ سی دنیا تھی

یہاں بھیڑ بہت تھی پر
کچھ بھی تو نہ میرا تھا

اس بھیڑ میں جو دیکھا تو
اک انجان سا میلا تھا

یہاں سورج نکلتا تھا
پھر بھی نہ سویررا تھا

یہاں پھول تو کھلتے تھے
اداسیوں کا بھی ڈیرا تھا

یہاں چاند تو چمکتا تھا
اور ہر سُو اندھیرا تھا

یہاں تارے بھی نکلتے تھے
پھر بھی چاند اکیلا تھا

اس سفر میں کچھ آگے
میں چلی تو تھی لیکن

اک آواز مجھے آئی
الفاظ الگ سے تھے

آواز بھلی سی تھی
اس آواز میں کچھ تو تھا

میں یوں ہی نہ ٹھٹکی تھی
جب غور کیا میں نے

الفاظ کچھ ایسے تھے
کیا کہتی ہو تم نادان

اس بھری سی دنیا میں
کچھ بھی نہیں تیرا

تو بات میری مانو
جس رب نے بنایا ہے

اس ذات کو پہچانو
وہ رب تو ایسا ہے کہ

اک قدم بھی بڑھاؤ
وہ بھاگ کے آتا ہے

ہے عجب یہ منظر کہ
پھر بھی تو اکیلی ہے

حیران تو میں بھی تھی
کہ کیوں نہ واقف تھی

اب تک جو گزاری ہے
وہ زندگی کیا ہی تھی

اب دل کو سکوں آیا
اور آنکھ لگی ایسے کہ

جب آنکھ کھلی میری
تو سامنے منزل تھی

آج سورج نکلا تھا
اور ہر سُو سویرا تھا

آج پھول کھلے تھے جو
اک الگ ہی رنگ کے تھے

ان پھولوں کی خوشبو کا
اک سحر سا پھیلا تھا

آج چاند جو چمکا تو
ہر طرف اجالا تھا

تاروں کی چادر جو
آسمان نے تانی تھی

اس چادر تلے پھیلا
اک خوب سکوں سا تھا

اس سفر میں مشکل سے
ان سب تک میں پہنچی تھی

آج سفر ہوا پورا
میں رب تک پہنچی تھی

پھر سےوہ آواز سنی میں نے
کہ وہ رب تو ایسا ہے

اک قدم جو بڑھاؤ
تو وہ بھاگ کے آتا ہے

یہ آواز جو بھلی سی تھی
یہ آواز بھی میری تھی

اور اس دنیا میں جو بھی تھا
سب کچھ تو وہ میرا تھا

کیونکہ
جو رب ہے نہ وہی سب ہے

Rate it:
Views: 1082
09 Apr, 2021
More Dua Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets