Add Poetry

وہی میرا سہارا ہے۔ ۔

Poet: Bushra babar By: Bushra Babar, Islamabad

نہیں ہوں قابل اس کہ میں
جو کچھ دے رہا ہے تو
تیری رحمت ہے جب تک ساتھ
امید میں نہ ہاروں گی
پسے پردہ چھپایا ہے
میرے سارے ہی عیبوں کو
میری عزت بڑھاتا ہے
دنیا والوں کے سامنے
ہے مجھ سے خوب آشنا
میری ہر سوچ سے واقف ہے
میرے سب کام بناتا ہے
خبر تک ہونے نہیں دیتا
مراد دل کو سنتا ہے
ذرا آنسوؤں بہا دوں تو
کبھی دیر ہو ہی جاتی ہے
پر خالی آنے نہیں دیتا
کبھی جب ہار جاتی ہوں
تواسی کے در پہ جاتی ہوں
کبھی دل ٹوٹ جاتا ہے
سہارا اسی سے ملتا ہے
وہ پہلے مجھے آزماتا ہے
اورپھر خوب مجھے نوازتا ہے
گناہوں سے بھرا دامن
میں اس کے در پہ لاتی ہوں
پھر رحمتیں سب لیتی ہوں
وہاں سب چھوڑ جاتی ہوں
میں اس کا ادنی سا بندہ ہوں
وہی میرا سہارا ہے
کوئی میرا نہیں ہےیہاں
سواۓ اس ذات کے اپنا
وہ ہےاتنا مہرباں
یہ اس کی مہربانی ہے

 

Rate it:
Views: 400
31 Mar, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets