وہ جو باپ کی عزت نہیں کرتے
Poet: تنویر گوہر By: تنویر گوہر, Swatمانگنے سے تو حکومت نہیں ملنے والی
بھیک میں ہم کو یہ عظمت نہیں ملنے والی
گر یہی حال زمانے میں تعصب کا رہا
آگے نسلوں میں محبت نہیں ملنے والی
دوسروں کا بھی ادب کرنا ضروری ہے بہت
تلخ لہجے سے تو عزت نہیں ملنے والی
موت کا وقت معین ہے ازل سے اس میں
کسی لمحے کی بھی مہلت نہیں ملنے والی
وقت نے بخشی ہیں سانسیں تو کما لے نیکی
بعد مرنے کے یہ دولت نہیں ملنے والی
ذکر معبود ہی تسکین کا ساماں ہوگا
ذکر دنیا میں تو راحت نہیں ملنے والی
وہ جو ماں باپ کی عزت نہیں کرتے گوہرؔ
ان سے کہہ دو انہیں جنت نہیں ملنے والی
More Father Poetry






