وہ جو سب سےہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

وہ جو سب سے ہےحسیں وخوبرو
اسے ڈھونڈتا پھرتا ہوں کوبہ کو

ایک بار اس سے ہوئی تھی گفتگو
سانسوں سے آج بھی آتی ہےخوشبو

دل کہتا ہے کےہم پہلے بھی ملے ہیں
اب مجھے وہی نظر آتی ہے ہر سو

اپنے دیوانے کی آکر حالت تو دیکھ
سینہ چھلنی ہےآنکھوں سےبہتاہےلہو

اس کی الفت میں اصغر کو جو بھی غم ملے
اس شعلہ روکو ہی کرنا ہوگا ان کا رفو

Rate it:
Views: 278
01 May, 2016