وہ جو میرے دل کی ندا لگتا ہے
نا جانے وہ اجنبی میرا کیا لگتا ہے
جس کی قبولیت میں ابھی دیر ہے
مجھے ایسی ہی کوئی دعا لگتا ہے
ہمارا روحانی رشتہ تو بڑا پرانہ ہے
دیکھنے والوں کو یہ تعلق نیالگتاہے
جس نے میری راہوں کو روشن کیا
مجھے وہ ایسا ایک دیا لگتا ہے
اس سے قبل تو سبھی بےوفادوست ملے
مگر یہ مجھے دل کا کھرا لگتا ہے