وہ موج صبا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, Birmingham

یوں لگتا ہےکے وہ موج صبا ہے
میں اسےپیار کرتا ہوں یہی خطا ہے

میری آنکھوں نےاسےدیکھا ہی نہیں
مگر میرا دل تواس سے آشنا ہے

سبھی کہتےہیں میرا مرض لا علاج ہے
میرےدرد کی صرف اسی کےپاس دواہے

میں کیوں نا اسے اپنا چارہ گر کہوں
جس کےہاتھوں میں شفا ہی شفا ہے

نا جانےکیسے مناؤں اس ضدی یار کو
ان دنوں جواصغر سے کچھ کچھ خفا ہے

Rate it:
Views: 466
14 Jun, 2011