Add Poetry

وہ ووٹ لےکر پھر مجھے بدھو بنا گیا

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

وہ ووٹ لےکر پھر مجھے بدھو بنا گیا
کرسی پہ بیٹھاخودمیں قدموں میں آگیا

شاہ بن گیا مری ہی بدولت ایک شخص
اونچے دکھاکے خواب وہ مفلس بنا گیا

ایوانوں کو کیا ڈھاتا مہنگائی کایہ جن
کچے مکاں غریب کے ہی سب گرا گیا

ریلی کےنام پہ کبھی دھرنے کے نام پہ
کچھ اور نہ دیا تو باہم لڑا گیا

پانی سے آگ سے کبھی ریفل کےوارسے
جو دے نہ پائے زندگی مرنا سکھا گیا

جنگ اقتدار کی مطلب کو کھیل لی
تبدیلی ء جمہور کا نعرہ لگا گیا

پوچھیں نہ مل کے کیسے ٹولی نےمختصر
چند انگلیوں سے تک دھنا دھن نچا گیا

Rate it:
Views: 369
22 Apr, 2015
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets