Add Poetry

وہ چاند سا چہرا میرا ہمسایہ ہوا

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

وہ چاند سا چہرا میرا ہمسایہ ہوا
یہ سارا شہر تھا اپنا مگر پرایا

جانے جائے رہائش ہے اس کی کہاں
میرے دل کا مکیں جو خدایا ہوا

زخم دل سے لگا کر میں رکھتی بھی کیوں ؟
یہ دیا میں نے رکھا بجھایا ہوا

رات کانٹوں کے بستر پہ کٹتی رہی
خوب اس کو بھی دن میں بھر رلایا ہوا

یہ جو آنچل ہے اشکوں سے بھیگا ہوا
ہے غموں کو جگر سے لگایا ہوا

کل تلک جو مرے ساتھ تھا اب نہیں
اُس کی یادوں سے ہے دل سجایا ہوا

اس کی یادوں میں اشکوں سے میں نے صدفؔ
اپنی آنکھوں کا آنگن سجایا ہوا

Rate it:
Views: 491
22 Apr, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets