وہ چلارہا ہے خنجر میں بیان دے رہا ہوں
Poet: Dr Masood Mehmood Khan By: Masood Mehmood Khan, Perth Australiaمرے سامعین تم پر میں دھیان دے رہا ہو
وہ چلارہا ہے خنجر میں بیان دے رہا ہوں
سرِ منبر آکر اس کو یونہی کوستا رہوں گا
کسی روز گر مرے گا میں زبان دے رہا ہوں
میں جوبات کہ رہا ہوں اسے تم نے ٹھیک سمجھا
نہیں کوئی دھمکی اس میں میں گیان دے رہا ہوں
میں جھٹک نہیں رہا ہوں ترے دستِ آرزو کو
تجھے تیغ کی طلب ہے میں میان دے رہاہوں
نہ ہے تو حریف میرا نہ ہوں میں ترے مقابل
تو بجا رہاہے گھنٹی میں اذان دے رہا ہوں
میں مسعود دشتِ وحشت پہ چڑھا ہوں جن سے بچ کر
وہ سمجھ رہے ہیں شاید کہ میں جان دے رہا ہوں
More Funny Poetry






