کسی بات میں نہیں کوئی ان کا ثانی
وہ ڈھونڈھ سکتےہیں چیونٹی کی نانی
میں ان کہ سامنےلب نہیں کھول سکتا
وہ خود کو سمجھتی ہیں میری استانی
ہمارےدرمیاں زیادہ تر ان بن رہتی ہے
اس بات سےمجھے رہتی ہے پریشانی
ان کی دوستی سے قبل کوئی غم نا تھا
اب لڑتے جھگڑتےکٹ رہی ہےجوانی
میں نے پوچھا مجھے ستانے کا سبب
بولےاصغراسی کا تو نام ہےزندگانی