وہ ہی جو کائنات کا مالک ہے
وہ ہی جو مخلوق کا خالق ہے
وہ ہی جو سب کا داتا ہے
وہ ہی جو سب کا رازق ہے
آؤ اس کی سرکار سے
آؤ اس کے دربار سے
مانگیں جو لبوں کی التجا ہے
مانگیں جو دل کا مدعا ہے
عاجزی سے سر کو جھکا کے
ہاتھ اٹھا کے دامن پھیلا کے
مانگیں اسی سے جو سب کا آسرا ہے
مانگیں اسی سے جو دو جہاں کا شہنشاہ ہے
پوری کرے گا جو بھی تمنا ہے
ضرور سنے گا جو بھی دعا ہے
ہماری دعا ہے، تمہاری دعا ہے
وہ ہی سنے گا جو سب کی دعا ہے
وہ ہی جو کائنات کا مالک ہے
وہ ہی جو مخلوق کا خالق ہے
وہ ہی جو سب کا داتا ہے
وہ ہی جو سب کا رازق ہے