Add Poetry

ُُ پاک آرمی سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی )

Poet: AHSAN SAILANI By: AHSAN SAILANI, FAISAL ABAD

آفت ہیں ، غضب ہیں ہم ، بجلی کی ادا ہیں ہم
ہم قہرِ قیامت ہیں ، دشمن کی قضا ہیں ہم
ہم لوگ مجاہد ہیں ، ہم لوگ مجاہد ہیں
عقاب ہیں ، شہپر ہیں ، ظالم پر جھپٹتے ہیں
ہم آتش و آہن کے سینے میں دھڑکتے ہیں
صحراوُ ں میں جلتے ہیں ، برفوں پہ پھسلتے ہیں
میداں میں بھڑکتے ہیں، میداں میں کڑکتے ہیں
ہم لوگ مجاہد ہیں ، ہم لوگ مجاہد ہیں
جذبوں کی حرارت سے آہن بھی پگھل جائے
دو چار کرے آنکھیں ، بجلی بھی دہل جائے
دشمن کی تو ہیبت سے جاں تن سے نکل جائے
گر موت ہمیں دیکھے ، رستہ ہی بدل جائے
ہم لوگ مجاہد ہیں ، ہم لوگ مجاہد ہیں
رہتے ہیں تصرف میں افلاک بھی ، صحرا بھی
سب دشت وجبل ، گلشن ، آفاق بھی ، دریا بھی
توحید بھی ہے دل میں ، ہے عرشِ معلیٰ بھی
مٹی میں ملاتے ہیں ہم قیصر وکسریٰ بھی
ہم لوگ مجاہد ہیں ، ہم لوگ مجاہد ہیں
ہم اینٹ سے طاغوتوں کی اینٹ بجا دیں گے
ہم شہر مٹا دیں گے ، ہم خاک اڑادیں گے
پھر کشتیاں ساگر کے اُس پار جلادیں گے
دشمن کے شبستاں میں اک آگ لگا دیں گے
ہم لوگ مجاہد ہیں ، ہم لوگ مجاہد ہیں
( ''کلامِ سیلانی '' سے انتخاب، ص135، قرطاس پبلشرز، 2008 )

Rate it:
Views: 1225
08 Oct, 2015
Related Tags on Pakistan Poetry Poetry
Load More Tags
More Pakistan Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets