میں ہوں گدائے آل نبی
نہیں مجھ میں کوئی کمی
چاہت ہے میرے گھرمیں
سرکارکی ہوجلوہ گری
درسے اسی گھرسے
سب کی ہے بگڑی بنی
حاصل ہواقرب حبیب جنہیں
ابوبکروعمرہیں عثمان وعلی
شیروشکرہیں آپس میں
اصحاب رسول اہل بیت نبی
عطاکرتے ہیں خیرات یوں
ہوجاتے ہیں منگتے غنی
نہیں رہے گی بطفیل حبیب
مشکل ہوچاہے کتنی کڑی
آرزوہے سب غلاموں کی
دیکھیں ہم مدینے کی گلی
اختیارمصطفی کاپوچھتے ہو
جلاتے ہیں مردے غوث جلی
بھیجتے رہوتم درودوسلام
ہوجاؤگے ٹینشن فری
خوف نہیں صدیق ؔمحشرسے
کرائیں گے سرکارامت بری