Add Poetry

پاکستان کے 77سال

Poet: معیشہ اسلم By: معیشہ اسلم, Lahore

پوچھو مجھ سے میرے ملک میں کیا ہے
وسائل تو بہت ہیں مگر مہیا ہمیں کیا ہے

قربان ہو گئے اس ملک کی خاطر جو
بتاؤصلہ اس کا ملا اُنہیں کیا ہے

پیسوں سے ہمارے چلتا ہے ملک میرا
ہم ہی پر تانتے ہو بندوق، مسئلہ تمہیں کیا ہے

بولو سچ تو مار دیے جاتے ہیں ہم
پھر ہم ہی دہشتگرد کہلاتے ہیں، کیا ہے

کہنے کو تو 77سال سے ہیں آزاد ہم
اب مطلب آزادی کا بتلاؤ اِنہیں کیا ہے

ہیں ڈھیروں دعایئں اس سوہنی دھرتی کو
یہ رہے سلامت، ہم رہیں نہ رہیں، کیا ہے

Rate it:
Views: 108
22 Oct, 2024
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets