پرماتما کہو ، ایشور کہو یا اسے خدا کہو
وہ تخیل سے بڑھ کر ہے حسین اسے اللہ کہو
وہ خالق_کائنات سب اسی کی تخلیق
اس کے حسن_قدرت کو اعلی کہو
وہ اتہائے حسن وہ نور_کائنات
اسی کی حمد و ثنا صبح و شام کہو
وہ جس کی دید کا ہر عاشق طالب
جو تقاضا_دید کرے اسے موسی کہو
اسکے حکم سے مردے میں روح پھونک دے
اس روح اللہ کو عیسی کہو
خود جس سے عشق کرے اس کا کیا مقام
وہ جس کا ذکر کرے اسے محمد_مصطفی کہو