Add Poetry

پچھلے برس تم ساتھ تھے میرے اور دسمبر تھا

Poet: فرح شاہد By: محمد رضوان, Rawalpindi

پچھلے برس تم ساتھ تھے میرے اور دسمبر تھا
مہکے ہوئے دن رات تھے میرے اور دسمبر تھا

چاندنی رات تھی سرد ہوا سے کھڑکی بجتی تھی
ان ہاتھوں میں ہاتھ تھے میرے اور دسمبر تھا

بارش کی بوندوں سے دل پہ دستک ہوتی تھی
سب موسم برسات تھے میرے اور دسمبر تھا

بھیگی زلفیں بھیگا آنچل نیند تھی آنکھوں میں
کچھ ایسے حالات تھے میرے اور دسمبر تھا

دھیرے دھیرے بھڑک رہی تھی آتش دان کی آگ
بہکے ہوئے جذبات تھے میرے اور دسمبر تھا

پیار بھری نظروں سے فرحؔ جب اس نے دیکھا تھا
بس وہ ہی لمحات تھے میرے اور دسمبر تھا

Rate it:
Views: 711
31 Dec, 2021
Related Tags on New Year Poetry Poetry
Load More Tags
More New Year Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets