پڑوسن پہ جوانی ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

اپنی الفت کی صرف اتنی سی کہانی ہے
مجھ پہ بڑھاپہ ہےپڑوسن پہ جوانی ہے

چھیڑ چھاڑ کرنا اس کامشغلہ بن چکا ہے
اب اس غنڈی کو سمجھانا بےمعنی ہے

اسے کہہ دو مصنوعی حسن پہ نہ اترائے
وہ کیا جانےیہ میک اپ تو آنی جانی ہے

دنیا کے سامنے تو وہ میری دشمن جانی ہے
مگر حقیقت میں ہماری آشنائی پرانی ہے

اپنےراستےمیں خاردیکھ کراندازہ ہو جاتاہے
کےیہ سب میری پیاری پڑوسن کی شیطانی ہے

Rate it:
Views: 295
18 Nov, 2011