جب پہلی بار ہم نے کسی کو پیار سے پکارا تھا
اس نے زور سے تھپڑ میرے گال پہ مارا تھا
دن رات مفت کا کھاتے تھے ان کے گھر سے
اس لیے ہمیں ان کا غصہ بھی گوارا تھا
زندگی بھر وہ ہمارے کسی کام نہ آسکے
مگر ہم نے ان کا ہر بگڑا کام سنوارا تھا
خوابوں میں میرے پیچھے حسینوں کی لائن لگی رہتی
یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں کنوارہ تھا
وہ میرے جھوٹے پیار کو سچ سمجھ بیٹھے
انہیں کیا علم کہ میری طرح وہ بھی ادھارا تھا