پہلے ہی عشق میں بیچارہ الو بن کر رہ گیا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

سنا ہے کہ میاں رانجھا کی پریشانی نہیں جاتی
ایسی حجامت ہوئی کہ شکل پہچانی نہیں جاتی

پہلے ہی عشق میں بیچارہ الو بن کر رہ گیا
دوبارہ کسی سےپیار کرنے کی ٹھانی نہیں جاتی

ہر سال ہیر اسےقربانی کا بکرا بناتی رہی
ابھی بھی عشق کرنے کی عادت پرانی نہیں جاتی

ہیر کہ برتنوں سے ماتھے پہ جو گھاؤ لگے تھے
کسی طرح بھی مٹائی وہ نشانی نہیں جاتی

ہیر کےپیار نے رانجھے کوکیا سےکیا بنا دیا
شرم کہ مارے کسی کو سنائی یہ کہانی نہیں جاتی

Rate it:
Views: 1280
09 Jan, 2014