اگر عشق بےوفائی ہے تو دل کیوں لگاتے ہیں لوگ
زندگی بھر کا درد اپنے دل میں کیوں سجاتے ہیں لوگ
جس دل میں پیار ہو اُس میں نفرت کی آگ کیوں جلاتے ہیں لوگ
عشق اگر سزا ہے تو وفا کا یقین کیوں دلاتے ہیں لوگ
جو درد کی گونج سن نہ سکے اُسے پیار کا نغمہ کیوں سناتے ہیں لوگ
مانہ کے محبت ہوجاتی ہے زندگی میں فہیم
پر اپنے دل میں پیار کا احساس کیوں جگاتے ہیں لوگ