Add Poetry

پیار کا اقرار

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

میرے پیار کی وہ حامی نہیں بھرتا
صاف لفظوں میں انکار بھی نہیں کرتا

میرے ساتھ جھوٹےعہدو پیماں کر کے
مجھے محبت کے رتھ پہ سوار نہیں کرتا

میرے پیار نے اسے پتھر دل بنا دیا ہے
کسی غم میں آنکھوں کو اشکبار نہیں کرتا

اسکی نظر میں یہ محبت کی قینچی ہے
اب وہ کسی بات میں ادھار نہیں کرتا

ہر روز ایک ایس ایم ایس بھیج دیتا ہے
اب پہلے کی طرح بھرمار نہیں کرتا

Rate it:
Views: 855
20 Feb, 2009
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets