پہلے کسی محبوب کا انتظار ہوتا ہے
پھر پہلی نظر میں پیار ہوتا ہے
کچھ دن بڑی گرم جوشی ہوتی ہے پیار میں
پھر کوئی غلط فہمی کا شکار ہوتا ہے
ٹی وی کے کسی ڈرامہ سیریل کی طرح
یہ سلسلہ قسطوں میں بار بار ہوتا ہے
کسی طرح سے جب بگڑی بنائی نہیں جاتی
دونوں میں سے ایک اشک بار ہوتا ہے
دور حاضرکے پیار کی اتنی داستاں ہے
چند ماہ بعد یہ ایک یادگار ہوتا ہے