Add Poetry

چادر کی عزت کرتا ہوں اور پردے کو مانتا ہوں

Poet: علی زریون By: Faizan, Peshawar
Chadar Ki Izzat Karta Hon Aur Parday Ko Maanta Hon

چادر کی عزت کرتا ہوں اور پردے کو مانتا ہوں
ہر پردہ پردہ نہیں ہوتا اتنا میں بھ جانتا ہوں

میں جانتا ہوں وہ غصے میں کس حد تک جا سکتی ہے
اپنی زبان پہ قابو رکھو میں اس کو پہچانتا ہوں

سارے مرد ہی اک جیسے ہیں تم نے کیسے کہہ ڈالا
میں بھی تو اک مرد ہوں تم کو خود سے بہتر مانتا ہوں

میں نے اس سے پیار کیا ہے ملکیت کا دعوٰی نہیں
وہ جس کے بھی ساتھ ہے میں اس کو بھی اپنا مانتا ہوں

Rate it:
Views: 4620
02 Jul, 2021
Related Tags on Ali Zaryoun Poetry
Load More Tags
More Ali Zaryoun Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets