Add Poetry

چند اشعار

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi

بد نیتی حکام کی اب بھی سوال ہے؟
گر نہیں‘ تو خاموشی تیری کمال ہے

تم دیکھنا جو مل گئی قرضے کی ان کو بھیک
پھر ڈآلنا حکام نے ملکر دھمال ہے

کھلی ہیں بد عنوانیاں حکام کی تو پھر
سوچنا کس بات کا کہ کیوں زوال ہے

لوٹ مار‘ کشت و خوں‘ برباد ہے سکوں
حاکم سوئے سکون سے اس پر حلال ہے؟

نہ کر تو احتجاج کے حالات ہیں خراب
اپنے بچاؤ کے لئے حاکم کی ڈھال ہے

بے عمل مظلومیت کا رونا نہیں رو
سہتے رہو جو ظلم تو پڑتا وبال ہے

سنجیدگی ایوانوں میں مسائل سے نہیں
ساتھ جو بیٹھا ہوا حسن و جمال ہے

ادوار تو پچھلے بھی کچھ آساں نہ تھے مگر
اس دور میں غریب کا جینا محال ہے

ہونا نہیں ہے فائدہ کچھ کہنے سے ریاض
بہرے رہتے ہیں یہاں اور موٹی کھال ہے

Rate it:
Views: 417
22 Aug, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets