افسری شان
یہ بھی افسر کی اک شان
مزاج اس نے ہے عجب پایا
ڈرے بیوی سے وہ اپنی
دفتر میں آ رعب جمایا
آوارہ گرد
لبرٹی گھومے پھرے انارکلی
پائے نہ کوئی گوہر مقصود
اس شخص کا حال کیا پوچھو
وقت گزارے جو بے سود
کرکٹ
کھیلوں میں ہے کھیل کرکٹ
آدمی دیوانہ ہوا جاتا ہے
اس کھیل کے اسرار و رموز
بچھ باپ کو سمجھاتا ہے