Add Poetry

چٹھی نہ کوئی سندیس

Poet: جگجیت سنگھ By: Sahir, Mumbai

چٹھی نہ کوئی سندیس
جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے

اس دل کو لگا کے ٹھیس
جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے

اک آہ بھری ہوگی
ہم نے نہ سُنی ہوگی
جاتے جاتے تم نے
آواز تو دی ہوگی
ہر وقت یہی ہے غم
اُس وقت کہاں تھے ہم
کہاں تم چلے گئے

ہر چیز پہ اشکوں سے
لکھا ہے تمہارا نام
یہ رستے گھر گلیاں
تمہیں کر نہ سکے سلام
ہائے دل میں رہ گئی بات
جلدی سے چُھڑا کر تم ہاتھ
کہاں تم چلے گئے

اب یادوں کے کانٹے
اس دل میں چھبتے ہیں
نہ درد ٹھہرتا ہے
نہ آنسو رکتے ہیں
تمہیں ڈھونڈ رہا ہے پیار
ہم کیسے کریں اقرار
کہ ہاں تم چلے گئے

جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے

Rate it:
Views: 1564
20 Oct, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets