ویسے تو حالات میں سنگینی نہیں ہے
دھماکے روز روز ہو رہے چینی نہیں ہے
وہ بیٹھ کر کرتے ہیں فقط اظہار مذمت
دنیا میں کہیں ایسی تماش بینی نہیں ہے
ہر سے کی قیمت ڈبل ہو گئی تو کیا
بنا شکر کے چائے جو پینی نہیں ہے
کروڑوں خرچ ہوتے ہیں انکے ایک دورے پر
کیا زندگی ہمیں اپنی جینی نہیں ہے
وقت نے فہیم سب کچھ بدل دیا
وہ مٹی میں بھی خوشبو بھینی بھینی نہیں ہے