Add Poetry

کاش میں ہوتا تھانیدار

Poet: Samreen Fatima By: Bakhtiar Nasir, Lahore

پہن کے پولیس کی وردی٬ کرتا خوب آوارہ گردی
ہوتا چوروں سے دوچار٬ کاش میں ہوتا تھانیدار

دیکھ کے ہاتھ میں مولا بخش٬ ڈرتا مجھ سے ہر اک شخص
کہتے سب آئیے سرکار٬ کاش میں ہوتا تھانیدار

جو بھی غنڈا گردی کرتا٬ فوراً میرے ہتھے چڑھتا
کرتا توبہ استغفار٬ کاش میں ہوتا تھانیدار

رشوت کی کب لیتا پائی٬ ڈاکو ہوتے میرے بھائی
دیتے تحفے میں وہ کار٬ کاش میں ہوتا تھانیدار

غفلت سے کب لیتا کام٬ فرض نبھاتا صبح و شام
یعنی رہتا نہ میں بے کار٬ کاش میں ہوتا تھانیدار

Rate it:
Views: 494
09 Dec, 2009
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets