کاش وہ چہرہ میری آنکھہ نے دیکھا ہوتا
مجھ کو تقدير نے اس دور ميں لکھا ہوتا
باتیں سنتا میں کبھی پوچھتا معنی ان کے
آپ کے سامنے اصحاب میں بیٹھا ہوتا
ہر سیاہ رات ميں سورج ہیں حديثيں ان كى
وہ نہ آتے تو زمانے ميں اندھیرا ہوتا
فخرى جب مسجدِ نبوى ميں اذانيں ہوتیں
ميں مدينے سے گزرتا ہُوا جھونکا ہوتا