کام کی باتیں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMپہلے پہل جو محبت کا خمار ہوتا ہے 
 بعد میں وہ کام دیوانگی میں شمار ہوتا ہے
 
 جو ایک بار محبت کے رنگ میں رنگ جائے
 پھر اسے دشمن سے بھی پیار ہوتا ہے
 
 سنا ہے جس کی یاداشت کمزور ہوتی ہے
 وہ کسی کالج کا پروفیسر شمار ہوتا ہے
 
 بڑے بزرگوں کا کوئی حال نہیں پوچھتا
 حسینوں کی مدد کو ہر کوئی تیار ہوتا ہے
 
 جو اشتہاری پیروں کے چنگل میں پھنس جائیں اصغر
 پھر ان کا بیڑہ کبھی نہ پار ہوتا ہے
More Funny Poetry







